میرے کنسٹرکشن کے تجربات قسط 5
آج میرے ٹرینی جناب مزمل اکرم DAE نے سوال کیا- سر ایک سو Cft چنائی میں کتنی اینٹیں آتی ہیں- میں نے وہی کتابی لکھا جواب دیا 1350- بعد
میں میں نے سوچا ہم خود اینٹوں کی چنائی کر رہے ہیں- کیوں نا ہم خود پیمائش کر کے معلوم کریں- لہذا میں اور مزمل نے مل کر ایک صاف دیوار کی پیمائش کی جو مندرج ذیل تھی-
لمبائی 14 فٹ ساڑھے 7 انچ، اونچائی 8 فٹ سوا 4 انچ اور موٹائی 9 انچ یعنی
14.625 x 8.354 x 0.750 = 91.63 Cft
اور ایک درہ میں 38 اینٹیں تھیں اور کل 31 ردے تھے- لہذا اینٹیں بنی = 1178
یا ایک سینکڑہ میں 1286 جو کہ 1350 سے 64 کم ہیں-
1) سوال یہ ہے کہ یہ کس وجہ سے کم آئیں؟
2) آپ پرکٹیکلی چیک کریں اور بتائیں کہ آپ نے کتنی اینٹیں ایک سینکڑہ میں پائیں؟
Frast_Builders_Multan
Tags:
Practical Experience